امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا ہے کہ ہماری کائنات میں زمین سے 20 ہزار نوری سال کی دُوری پر نئے سیارے تخلیق ہو رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی اداے (ناسا) نے کہا کہ ہماری ہبل نامی دُور بین نے زمین سے 20 ہزار نوری سال کے فاصلے پر سیاروں کی تخلیق کا مشاہدہ کیا ہے جبکہ ناسا نے پیغام کے ساتھ ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی۔
خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کے مطابق ہبل دور بین سے بنائی گئی ویڈیو میں ستاروں کی تخلیق دیکھی جاسکتی ہے جس سے ہمیں یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ سیارے کہاں پیدا ہوسکتے ہیں؟ تاکہ بنی نوع انسان کیلئے ترقی کی نئی راہیں تلاش کی جاسکیں۔
تحقیقاتی ادارے (ناسا) کے مطابق کائنات میں ایک جگہ سے دوسری جگہ پھیلے ہوئے ہمسائے جن میں سورج، چاند، ، ستاروں اور سیاروں سمیت تمام فلکیاتی اجسام شامل ہیں، ایک جیسے نہیں ہوتے۔ ان میں کچھ نہ کچھ فرق ضرور پایا جاتا ہے۔
20,000 light-years away, young stars are flaring to life (as seen by @NASAHubble). This view helps us study the places where planets can form – not all stellar neighborhoods are equal.
Read more here: https://t.co/nUGL9aCjow pic.twitter.com/EIGzZv7ZMn
— NASA Exoplanets (@NASAExoplanets) June 3, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل علمِ فلکیات کے ماہر سائنسدانوں نے ایک کمسن ستارے کے گرد تخلیق ہونے والے سیارے کی اہم تصاویر اور ویڈیو جاری کردی۔
یہ سائنسی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا کہ ماہرینِ فلکیات نے کسی کمسن اور نوعمر ستارے کے گرد کسی سیارے کی تخلیق کے ابتدائی لمحات کی تصویر جاری کی ہو۔ تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک بیضوی ڈسک ہے جس نے اے بی اورگے نامی ستارے کو گھیر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: سائنس دانو ں نے سیّارے کی تخلیق کی ویڈیو جاری کردی