پیر طیب قادری اور پیر قاسم قادری دو روزہ دورہ کراچی کے بعد بھیرہ شریف واپس پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہری پور پنیاں کی معروف خانقاہ دربار عالیہ قادریہ بھیرہ شریف کے سجادہ نشین پیر طیب الرحمن قادری اور پیر قاسم قادری نے اپنے دو روزہ دورہ کراچی کے دوران جید علمائے کرام، مفتیان عظام اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

پیر طیب الرحمن قادری اور پیر قاسم قادری نے جمعرات کو مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی، ملاقات میں مفتی رفیع الرحمن نورانی، دعوت اسلامی کے مبلغ مولانا یوسف عطاری قاردری کے علاوہ ICRC پاکستان کے ڈائریکٹر ضیاء اللہ رحمانی ، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی شوری کے ممبر امجد چامڑیا سمیت دیگر علمائے کرام کے علاوہ ARY کے سینئر پروڈیوسر قاضی محمد یاسر بھی شریک تھے۔

مفتی منیب الرحمن نے بھیرہ شریف کے عظیم روحانی بزرگ حضرت اقدس پیر محب الرحمن قادری کے وصال پر تعزیت بھی کی اور خصوصی دعا بھی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب کے ہسپتالوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی سے علاج کرنے کا فیصلہ

بعد ازاں پیر طیب الرحمن قادری نے مرکز دعوت اسلامی کا خصوصی دورہ کیا جہاں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کی دینی علمی کاوشوں کا خصوصی معائنہ کیا۔ جہاں پر دعوت اسلامی کے ممبر شوری حاجی عبدالحبیب عطاری نے حضرت اقدس پیر محب الرحمن قادری کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرائی۔ اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی حاجی یوسف سلیم عطاری سمیت دیگر علمائے کرام موجود تھے۔

علاوہ ازیں سپر ہائی وے میں واقع جامعہ صفہ علیمیہ کے مہتمم مولانا رفیع الرحمن نورانی کے مدرسہ کا دورہ کیا گیا اور ان کی دینی کاوشوں کو سراہا۔

پیر طیب الرحمن قادری نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ڈی ایس پی) آصف رؤف کی دعوت پر لیاری کلاکوٹ پولیس اسٹیشن میں واقع جامع مسجد مدینہ میں جمعہ کا خطبہ دیا اور نماز پڑھائی اور وطن عزیز اور عالم اسلام کیلئے دعائیں کیں۔

جس کے بعد انہوں نے گلشن اقبال ایکسپو سینٹر کے قریب واقع مسجد گلشن اقبال میں مولانا رفیع الرحمن نورانی سے ملاقات کی۔ بعد ازاں ماڈل کالونی میں مزکز دفاع ختم نبوت کونسل کے چیئرمین علامہ ضیاءاللہ سیالوی کی دعوت پر ان کے مرکز کا دورہ کیا۔ جس کے بعد جمعہ کی شام کو وہ واپس بھیرہ شریف لوٹ گئے۔

کراچی میں اہم ملاقاتوں میں علمائے کرام نے پیر محب الرحمن قادری المعروف چن پیر رحمہ اللہ کے لئے نیک جذبات کا اظہار کیا اور ان کی علمی اور روحانی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور انے صاحبزادوں کو ان کے لئے صدقہ جاریہ قرار دیا۔

Related Posts