کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفد کے ہمراہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ و حروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا صبغت اللہ شاہ راشدی سے ان کی رہائش گاہ کنگری ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے پیر صاحب پگارا سے ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر پیر صدر الدین شاہ راشدی بھی موجود تھے
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
گورنر سندھ نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے بھی دعا کی۔ اس موقع پر گورنر کے ہمراہ وزیر اعظم کے مشیر برائے بحری امور محمود مولوی، رکن سندھ اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ اور فردوس شمیم نقوی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فاسٹ باؤلر حسن علی انجری کا شکار، انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 سے باہر ہو گئے