کوئٹہ میں پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، گیس کی فراہمی منقطع

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کوئٹہ میں پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، گیس کی فراہمی منقطع
کوئٹہ میں پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا، گیس کی فراہمی منقطع

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد استعمال کرتے ہوئے سوئی سے آنے والی  پائپ لائن کو تباہ کردیا ہے جس کے باعث کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

گیس پائپ لائن اڑانے کے باعث کوئٹہ کے ساتھ ساتھ زیارت، پشین اور دیگر شہروں میں گیس منقطع ہوئی، تاہم پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا جو جلد مکمل ہوگا۔ 

صوبائی سیکورٹی فورسز (لیویز فورس) کے مطابق جن افراد نے گیس پائپ لائن کو اڑایا، وہ ممکنہ طور پر عسکریت پسند ہوسکتے ہیں جبکہ دھماکے کے باعث 12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کا بڑا حصہ متاثر ہوا۔

دھماکے کے باعث گیس لائن کو پہنچنے والے نقصان سے کوئٹہ کے نصف حصے کو گیس کی فراہمی معطل ہوئی ہے جبکہ دیگر شہروں میں گیس فراہمی مکمل طور پر بند ہو گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کوسٹ گارڈ نےبلوچستان کے علاقے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے پہاڑوں میں چھپائی گئی 3,250 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی ۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز کاکہناتھا کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی (بلوچستان ) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: کوسٹ گارڈز کی کارروائی ،کروڑوں کی منشیات برآمد