بھارتی کسان کی گردن جوتے سے دبانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی کسان کی گردن جوتے سے دبانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں
بھارتی کسان کی گردن جوتے سے دبانے کی تصاویر وائرل ہوگئیں

نئی دہلی:بھارت میں کسان مظاہرین اور کسان مخالف گروپ میں جھڑپوں اور مظاہرین پر پولیس تشدد کے دوران ایک شخص کے منہ کو جوتے کے نیچے دبا کر تشدد کرتے پولیس اہلکار کی تصویر پنجابی جارج فلائیڈ کے نام سے وائرل ہوگئی۔

دلی کے سنگھو بارڈر پر احتجاجی دھرنا دئیے کسانوں پر گذشتہ روز مقامی لوگوں کے ایک گروپ نے لاٹھیوں سے حملہ کیا تھا۔حملہ آوروں نے کسان مظاہرین کے خلاف نعرے لگائے۔

بھارتی کسانوں کی دوبارہ بھوک ہڑتال، جوتے سے کاشتکار کا چہرہ ،گردن روندنے کی تصویر وائرل

ان کے ٹینٹ اکھاڑ پھینکے، جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکار کی جانب سے ایک شخص کے چہرے کو جوتے کے نیچے دبا کر تشدد کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لوگوں نے تصویر کو امریکی پولیس کے سیاہ فام جارج فلائیڈ پر تشدد سے تشبیہہ دینا شروع کردی۔ کسان مظاہرین نے پولیس اور مقامی سیاستدانوں پر لوگوں کو کسان مظاہرین کے خلاف اکسانے کا الزام لگایا ہے۔

مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔مگر مجال ہے کہ مودی حکومت کے کان پر جوں تک رینگی ہو۔

Related Posts