پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں او پی ڈی چوتھے روز بھی بند، مریض پریشان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: مشتعل وکلاء کی بڑی تعداد کا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ، مریضہ جاں بحق
لاہور: مشتعل وکلاء کی بڑی تعداد کا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ، مریضہ جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈی اور ان ڈور سروسز مسلسل چوتھے روز بھی بند ہیں، مریض انجیو گرافی، ایکو کارڈیوگرافی سمیت ٹیسٹوں کی سہولت سے محروم ہیں۔

امراض قلب کے اسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹرز، نرسز سمیت دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف مریضوں کو چیک کر رہا ہے، مریض انجیو گرافی، ایکو کارڈیو گرافی سمیت ٹیسٹوں کی سہولت سے محروم ہیں، آپریشن تھیٹرز میں بھی کام بند ہے، تمام آپریشن ملتوی کر دیئے گئے جس سے اسپتال آنیوالے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی سی حملہ: وزیر اعظم کا بھانجا حسان نیازی پولیس کے چھاپے سے قبل گھر سے غائب

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے ایمرجنسی کو کھول دیا گیا ہے، ایمرجنسی کی بندش کے باعث مریضوں کو بہت مشکلات کا سامنا تھا، اسپتال میں دیگر سروسز کو بھی جلد بحال کر دیا جائے گا، اسپتال انتظامیہ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ نے کہا پنجاب حکومت نے ہسپتالوں، ڈاکٹروں اور عملے کے تحفظ کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، ہیلتھ پروفیشنلز سیکورٹی بل کو کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

Related Posts