پی آئی اے کے 2طیارے فضائی حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt extends suspension of international flights till May 15

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ائر ٹریفک کنٹرول میں خرابی، پی آئی اے کے 2طیارے فضائی حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئے

ائیر ٹریفک کنٹرول کے سسٹم میں اچانک خرابی پید اہوگئی تھی کنٹرول ٹاور کا رابطہ دونوں طیاروں سے منقطع ہو گیا تھا، پی آئی اے کے دونوںطیارے ایک دوسرے سے کچھ ہی فاصلے پہنچ گئے تھے ۔

ذرائع کے مطابق ائر ٹریفک کنٹرولر نے کمونیکیشن ریڈ وائر لیس کے ذریعے آگاہ کیا، دونوں پائلٹس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیاروں کو حادثہ سے بچالیا۔

پی آئی اے کی پر واز پی کے 352 کراچی سے اسلام آباد اور دوسری پرواز پی کے 785 اسلام آباد سے لندن کی جانب فضا میں موجودتھیں۔

دونوں طیارے ساوتھ ریجن چیراٹ کوہاٹ کے اوپر سے گزر رہی تھی، کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز لینڈنگ کے لیے بلندی سے نیچے آرہا تھا، طیارہ 26 ہزار فٹ بلندی پر تھا، جبکہ پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز 15000 فٹ بلندی پر تھی دونو ں طیارے کے درمیان فاصلہ انتہائی کم رہ گیا تھا۔

مزید پڑھیں:کوروناوائرس :سفری پابندیاں سخت ، پی آئی اے کی تعاون کی اپیل

کپتانوں نے ایک دوسرے سے ریڈیو کمیونیکیشن کے ذریعے رابطہ کیا اور دونوں طیاروں کو بچایا۔ ایک کپتان نے جہاز کو تیزی نیچے کی طرف لے گیا، جبکہ دوسرا کپتان نے طیارے کو تیزی سے بلندی پر لے گیا۔

دونوں طیاروں کے آمنے سامنے آنے کا واقع گزشتہ دنوں پیش آیا تھا۔اس حوالے سےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقع کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

Related Posts