پی آئی اے نے لاہور اور کراچی سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے نے لاہور اور کراچی سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا
پی آئی اے نے لاہور اور کراچی سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا

اسلام آباد: پی آئی اے نے لاہور اور کراچی سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔ پی آئی اے کی بیک وقت دو پروازیں 340 مسافر لے کر باکو پہنچ گئیں۔

ایک پرواز کراچی سے جبکہ دوسری پرواز لاہور سے روانہ ہوئی۔ لاہور اور کراچی ائر پورٹ پرمنعقدہ تقاریب میں کیک کاٹے گئے اور مسافروں میں پھول اور تحائف تقسیم کئے گئے۔

پی آئی اے وزیر اعظم پاکستان کے سیاحت کے فروغ کے وژن کے تحت اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے ان پروازوں کا آغاز کر رہی ہے۔

باکو ائیرپورٹ پر آذربائیجانی وزیر ٹرانسپورٹ، سول ایوی ایشن کے سربراہان، ازال ائیر و باکو ائیرپورٹ کے صدور اور پاکستان کے سفیر محترم نے پہلی پرواز کے مسافروں کا استقبال کیا۔

باکو ائر پورٹ پر پی آئی اے کے قومی پرچم بردار طیارے کو واٹر گن سلوٹ بھی پیش کیا گیا۔باکو ائیرپورٹ پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی اور آذربائجانی حکام کی جانب سے پی آئی اے کی ستائش کی گئی اور پاکستانی محبت کے جذبے کو سراہا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ وسط ایشیائی ریاستوں میں باکو ایک اہم سیاحتی مقام ہے اور پی آئی اے نے سیاحوں کو سفر کی براہ راست سہولیات کی فراہمی کے لئے یہ پروازیں شروع کی ہیں۔

پاکستانی سفیر محترم بلال حئی نے کہا کہ پاکستان اور آذربائجان باہمی محبت اور برادرانہ رشتے سے منسلک ہیں اور پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز سے دوستانہ روابط مزید مستحکم ہوں گے۔پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرادوف بھی افتتاحی پرواز میں لاہور سے باکو کے لئے روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نے کاشغر کیلئے خصوصی کارگو چارٹر پروازوں کا آغازکردیا

علاوہ ازیں کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز کے مسافروں کو ڈسٹرکٹ مینیجر کراچی محترمہ نائلہ اور سٹیشن مینیجر احمد عالم اور دیگر افسران نے رخصت کیا۔ کراچی میں بھی کیک کاٹا گیا اور تحائف تقسیم کئے گئے۔

Related Posts