ویب سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم میں مقبول قوالی ”دل لگی ” کے نئے ورژن کے چرچے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویب سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم میں مقبول قوالی ''دل لگی '' کے نئے ورژن کے چرچے
ویب سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم میں مقبول قوالی ''دل لگی '' کے نئے ورژن کے چرچے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ویب سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم میں نصرت فتح علی خان کی مقبول قوالی ”دل لگی ” کے نئے ورژن نے دھوم مچادی، ویب سیریزکے لئے اس نغمے کو دوبارہ نئے انداز میں ریکارڈ کرکے شامل کیا گیا ہے، جس میں وہی محبت اور درد ہے جو مسزاینڈ مسٹرشمیم کی کہانی میں نظر آتاہے۔

11مارچ کو شروع ہونے والی ویب سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم کودنیا بھر سے چاہنے والوں اور تنقید کرنے والوں کی طرف سے تعریفی پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ مرکزی کرداروں صبا قمر اور نعمان اعجازکی محبت کی اس منفرد کہانی کے چرچے ہر سو پھیل رہے ہیں۔

اس کے لطف کو دوبالا کرنے کیلئے زندگی نے اس میں کلاسیکل رنگ کے نغمے دل لگی کا اچھوتا خیال شامل کیا ہے۔ یہ کلاسیکل قوالی مرحوم استاد نصرت فتح علی نے گائی تھی جس کے نئے ورژن کو سمیع خان نے لکھا اورکمپوز کیا ہے۔

ساحر علی بگّا، فریحہ پرویز، زین علی اور زوہیب علی کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کی نئی دھن میں محبت کا جودرد موجود ہے وہ ان جذبات کی مکمل طورسے عکاسی کرتا ہے جو عمیمہ اور شمیم کے چہرے سے عیاں ہے۔

کمپوزر اور نغمہ نگار سمیع خان نے اس گیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا،”دل لگی، لاکھوں دلوں کی دھڑکنوں میں شامل ہے۔ یہ سادہ لیکن خوبصورت الفاط جب موسیقی کے روپ میں ڈھلتے ہیں تو ایک جادوسا اثر ہوتا ہے۔

یہ خالص کلاسیکل رنگ ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ہم ابھی بھی ایسے روح کو چھونے والے نغموں کو پسند کرتے ہیں۔ ساحر، فریحہ، زین اور زوہیب بہت اعلیٰ فنکار ہین۔ انہوں نے گانے کی روح کو قائم رکھتے ہوئے اسے ایک نئی زندگی دی ہے۔”

مزید پڑھیں: ساؤنڈ آف کولاچی کا نئے نغمے ‘آزاد’ سے تحریک آزادی کا آغاز

کاشف نثار اور مصباح شفیق کی پروڈکشن مسز اینڈ مسٹر شمیم ایک خالص بندھن کی منفرد لو اسٹوری ہے جو دودلوں کے درمیان دوستی سے رفتہ رفتہ محبت میں بدلتی جاتی ہے۔ زندگی اوریجنل۔ مسز اینڈ مسٹر شمیم خصوصی طور پر ZEE5پر دکھائی جارہی ہے۔

Related Posts