پی آئی اے کی پرواز خطرناک حادثے میں بال بال بچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کی پرواز خطرناک حادثے میں بال بال بچ گئی
پی آئی اے کی پرواز خطرناک حادثے میں بال بال بچ گئی

پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی ابوظبی سے لاہور آنے والی پرواز سیالکوٹ ائیرپورٹ پر خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کا حوالے سے کہنا ہے کہ ابوظبی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 264 کو لاہور کے خراب موسم کے باعث سیالکوٹ منتقل کیا گیا، لاہور کا موسم ٹھیک ہونیکے بعد سیالکوٹ سے ٹیک آف کے وقت جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا۔

طیارہ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گیا اور مسافر بس سے لاہور روانہ ہوئے۔طیارے کو زمین پر اتار لیا گیا تاہم اے پی بی ایل سی رجسٹریشن کے طیارے کی دوبارہ لینڈنگ کے دوران 3 ٹائر برسٹ ہوگئے۔

مزید پڑھیں:طالبان حکومت نے غیر معیاری قرار دے کر ایرانی تیل کے 75 ٹینکر واپس کر دیے

ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طیارے کو فعال کرنے کے لیے لاہور سے ٹائر سیالکوٹ روانہ کر دیے گئے ہیں۔

Related Posts