چھٹی مانگنے پر پی آئی اے کی مینجمنٹ نے ایئرہوسٹس کو نوکری سے فارغ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PIA dismisses
PIA dismisses

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: چھٹی مانگنے پر پاکستان ایئرلائن کی مینجمنٹ نے ایئرہوسٹس کو نوکری سے فارغ کردیا، دو معذور بھائیوں کی واحد کفیل خاتون دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، چیئرمین، وفاقی وزرا نے بھی داد رسی نہ کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی پی آئی اے کی سابق ایئرہوسٹس شاہدہ ناز نے بتایا کہ چھٹی مانگنے پر پاکستان ایئر لائن کی انتظامیہ نے مجھے نوکری سے نکال دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری درخواست پر مجھے دوبارہ کنٹریکٹ پر بحال کرلیا گیا تاہم اگلی حکومت آنے پر میرا کنٹریکٹ رینیو کرنے سے انکار کردیا گیا۔

PIA air hostess shahida naz

انہوں نے کہاکہ میں نے ارشد ملک سمیت پی آئی اے کے تمام چیئرمینوں سے التجا کی، ہاتھ جوڑکر منتیں کیں کہ مجھے نوکری پر بحال کردیاجائے کیونکہ میں دو معذور بھائیوں کی واحد کفیل ہوں۔

شاہدہ ناز کا کہنا تھا کہ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے بھی ملی اور مدد کرنے کی اپیل کی لیکن کسی نے میری بات نہیں سنی، شاہدہ ناز نے بتایا کہ میں نے این جی اوز، حکومت سمیت تمام اداروں پر دستک دی

shahid naz dismiss

لیکن میری داد رسی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے میں بڑے بڑے چور بیٹھے ہوئے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے لیکن مجھے چھٹی مانگنے پر نوکری سے نکال دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت لاکھوں گھروں اور کروڑوںنوکریوں کی بات کرتی ہے لیکن کسی نے بھی میری مدد نہیں کی، انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ خدا کیلئے میرے اہلخانہ کو بھوک سے مرنے سے بچایا جائے اور میری نوکری بحال کی جائے۔

Related Posts