پی آئی اے کا 51 ملازمین کو ادا کیے گئے 8 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کا 51 ملازمین کو ادا کیے گئے 8 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم
پی آئی اے کا 51 ملازمین کو ادا کیے گئے 8 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم

اسلام آباد: قومی ائیر لائن( پی آئی اے) نے اپنے 51 ملازمین کو ادا کیے گئے 8 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے جو انہیں 2010 کے قانون کے تحت ادا کیے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 2010 میں فیصلہ کیا تھا کہ نکالے گئے ملازمین کو بحال کیا جائے جہنیں بحال کیے جانے پر پی آئی اے کو 8 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنا پڑی۔

رواں برس 17 اگست کے روز جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے فیصلہ کیا کہ نکالے گئے ملازمین کی بحالی کا قانون 2010 غیر آئینی ہے کیونکہ یہ ان ملازمین کو بحال کرنے کیلئے بنایا گیا جنہیں یکم نومبر 1993 سے 30 نومبر 1996 تک تعینات کیا گیا۔

بعد ازاں ملازمین کو اس وقت کی حکومت نے یکم نومبر 1996 سے لے کر 12 اکتوبر 1999 تک نکال دیا۔ پی آئی اے نے 51 ملازمین کو پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں نافذ قانون کے مطابق 8 کروڑ روپے ادا کیے تاہم قانون کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 114 ملازمین کو قانون سے قبل بحال کیا گیا جن میں سے 63 اپنا دورِ ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہوچکے ہیں۔مذکورہ ملازمین کو رقم  کی پہلی قسط 30 ستمبر کو جبکہ دوسری 31 اکتوبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت 

Related Posts