قومی ائیرلائن کے سی ای او ارشد ملک نے بحالی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے سی ای او ارشد ملک نے بحالی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
پی آئی اے سی ای او ارشد ملک نے بحالی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے سی ای او ائیر مارشل  ارشدمحمود ملک  نے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے بحالی  کے لیے باضابطہ اپیل دائر کردی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے ائیر مارشل ارشدمحمود ملک کو قومی ائیر لائن کے سی ای او کے طور پر کام کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ ائیر مارشل ارشد ملک نے ہائی کورٹ  عبوری حکم نامے کے خلاف اپیل میں انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی ائیر لائن کے سی ای او ائیر مارشل ارشدمحمود ملک نے اپیل میں وفاق کے ساتھ ساتھ کابینہ ڈویژن اور  وزارتِ سول ایوی ایشن  کو بھی فریق بنایا ہے۔

ائیر مارشل ارشد ملک نے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں کہا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے اکتوبر 2018ء میں قومی ائیر لائن میں بطور سی ای او میری عبوری تقرری کی۔مجھے  ائیر لائن کی بحالی اور خسارہ ختم کرنے کے لیے لایا گیا۔

اپیل میں درخواست گزار ائیر مارشل ارشدمحمود ملک نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے مجھے کام سے روکنے کے لیے عبوری حکم نامہ جاری کیا جبکہ یہ حکم کسی قانونی اختیار کے بغیر دیا گیا۔

درخواست گزار ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ ہائی کورٹ نے میرے خلاف درخواست دینے والے کو حکمِ امتناع جاری کرکے اسے حتمی ریلیف دے دیا ۔ مجھے کام سے روکنے پر پی آئی اے کے معاملات مفلوج ہو گئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا جس کے بعد  نئی بھرتیاں، ملازمین کی برطرفی اور تبادلے بھی نہیں ہو سکیں گے۔

ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے31 دسمبرکو پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے سی ای او ارشد ملک کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کے سی ای او ارشدملک کو کام سے روک دیا گیا

Related Posts