پی آئی اے کے 5 سالہ بزنس پلان پر کام کرنے کیلئے غیرملکی ماہرین کی پاکستان آمد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کے 5 سالہ بزنس پلان پر کام کرنے کیلئے غیرملکی ماہرین کی پاکستان آمد
پی آئی اے کے 5 سالہ بزنس پلان پر کام کرنے کیلئے غیرملکی ماہرین کی پاکستان آمد

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے)کے 5 سالہ بزنس پلان پر کام کرنے کیلئے غیر ملکی ماہرین کا وفد آج وزیرِ اعظم کے مشیرِ ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کی دعوت پر پاکستان پہنچ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے 5 سالہ بزنس پلان پر کام کرنے کیلئے غیر ملکی ماہرین کی 4 رکنی ٹیم 12 روز تک پاکستان میں ٹھہرے گی اور اس دوران بزنس ماڈل کا جائزہ لیا جائے گا۔ ٹیم ڈاکٹر عشرت حسین، وزارتِ خزانہ حکام اور پی آئی اے انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں کرے گی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر، پی آئی اے ارشد ملک سے ملاقات کے دوران 4 رکنی غیر ملکی ماہرین کی ٹیم قومی ائیر لائن کی ماضی کی کارکردگی کے حوالے سے مختلف اقدامات پر تبادلۂ خیال کا ارادہ رکھتی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ماہرین کی ٹیم آج پاکستان پہنچ جائے گی۔

قومی ائیر لائن کو منافع بخش، سفر کو آرام دہ اور سہولیات سے مزین کرنے کیلئے غیر ملکی ماہرین کو نیا بزنس پلان مرتب کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے بیان کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات اور تنظیم پر کام کیا جائے گا جبکہ ڈاکٹر عشرت حسین پی آئی اے اصلاحات کی نگرانی سرانجام دے رہے ہیں۔

قبل ازیں نومبر 2019ء میں پی آئی اے نے 5 سالہ بزنس پلان کی تیاری کیلئے عالمی ادارے کی خدمات طلب کیں جس کا مقصد قومی ائیر لائن کو ایک عالمی معیار کی سروس مہیا کرنے والا ادارہ بنانا تھا تاکہ پی آئی اے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی وی ایس ایس اسکیم سے 2 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا، ترجمان

Related Posts