کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے آم کی ایکسپورٹ کے لیے سہولتوں کی یقین دہانی کرادی ،پی آئی اے مانچسٹر، فرینکفرٹ اور لندن کے لیے آم کی ایکسپورٹ پر رعایتی فریٹ چارج کریگی۔
پی ایف وی اے کے وفد نے سی ای او پی آئی اے سے ملاقات کی، اس موقع پر پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے کہا کہ یورپ اور برطانیہ کو آم کی ایکسپورٹ کے لیے قومی ایئرلائن کو ترجیح دی جائیگی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کی ہدایت پر قومی ایئرلائن نے آم کی ایکسپورٹ کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔
پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی میں پی ایف وی اے اور پی آئی اے کے مابین آم کی ایکسپورٹ کے بارے میں اجلاس کے دوران پی آئی اے نے دیگر ایئرلائنز سے کم فریٹ چارج کرنے پر اتفاق کیا۔
سی ای او پی آئی اے نے یقین دہانی کرائی کہ قومی مفاد میں پی آئی اے کو ترجیح دی جائیگی اور آم کی ایکسپورٹ میں درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا۔
پی ایف وی اےکے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے کہا کہ یورپ برطانیہ کو آم کی ایکسپورٹ کے لیے دیگر ایئرلائنز سے زیادہ کارگو پی آئی اے سے بھجوایا جائے گا اور یہ فیصلہ پی آئی اے کا ریونیو بڑھانے اور زرمبادلہ کی بچت کے لیے کیا گیا۔
مزید پڑھیں:بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن بحالی کرنیکا فیصلہ