شادی میں کھانا کیوں نہیں دیا، فوٹوگرافر نے دلہا دلہن کے سامنے تمام تصاویر حذف کردیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی میں کھانا کیوں نہیں دیا، فوٹوگرافر نے دلہا دلہن کے سامنے تمام تصاویر حذف کردیں
شادی میں کھانا کیوں نہیں دیا، فوٹوگرافر نے دلہا دلہن کے سامنے تمام تصاویر حذف کردیں

ہنگری: یورپی ملک ہنگری میں ایک خاتون فوٹو گرافر نے شادی کے موقع پر کھانے کی اجازت نہ دینے پر دلہا دلہن کے سامنے ساری تصاویر کیمرے سے حذف کردیں۔

ریڈ ڈاٹ پر لکھتے ہوئے فوٹو گرافر نے کہا ہے کہ میں کتوں کی دیکھ بھال کرنے والی ایک ٹرینر ہوں۔ اپنے دوستوں کے کہنے پر ان کی تقریبات میں تصویریں بناتی ہوں۔

ایک دوست جو اپنے پیسہ بچانا چاہتے تھے انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر کھینچنے کے لیے مجھے راضی کیا تھا۔ میں ان سے کہا تھا کہ میں پروفیشنل فوٹو گرافر نہیں ہوں مگر انہوں نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ تم اپنے کام میں ماہر ہو۔

فوٹوگرافر کے مطابق یہ سارا معاملہ 250 ڈالر میں طے پایا تھا۔ صبح 11 بجے کے قریب کام شروع کیا اور شام 7:30 بجے کام ہونا تھا۔

فوٹوگرافر نے لکھا ہے کہ “شام 5 بجے کے قریب کھانا پیش کیا گیا مجھے بھوک لگ رہی تھی مگر دلہا دلہن نے مجھے کھانا کھانے سے روک دیا اور مجھے کسی میز پر جانے نہیں دیا۔

فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ اس کے بعد میں نے دلہا سے کچھ کھانے پینے کے لیے 20 منٹ کو وقفہ مانگا۔ تاہم دولہا نے کہا کہ یا تو فوٹوگرافر بن کر کام کرو یا پھر بغیر پیسے لیے چلے جانا۔

فوٹو گرافر نے مزید بتایا کہ بھوک کی وجہ سے مجھے شدید تھکاوٹ محسوس ہورہی تھی میں غصے میں دلہا اور دلہن کے سامنے تمام تصاویر حذف کردیں اور وہاں سے چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایشین تیر اندازی چیمپئن شپ 2021: فیڈریشن نے ٹرائل کے بغیر تین کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا

Related Posts