فلپائن میں دو امریکی سینیٹرز پر سفری پابندیاں عائد، امریکی شہریوں کیلئے ویزہ پالیسی بھی سخت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

philippine us
فلپائن میں دو امریکی سینیٹرز پر سفری پابندیاں عائد، امریکی شہریوں کیلئےویزہ پالیسی بھی سخت

منیلا: فلپائن نے دو امریکی سینیٹرز پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ عام امریکی شہریوں کے لیے بھی ویزہ پالیسی سخت کردی گئی ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق فلپائن نے دو امریکی سینیٹرز رچرڈ ڈربن اور پیٹرک لیہے کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے۔ علاوہ ازیں امریکی شہریوں کیلیے نرم کی گئی ویزہ پالیسی کو ختم کر کے ویزے کے حصول کو سخت بنا دیا جائے گا۔

پابندیوں کی زد میں آنے والے دونوں امریکی سینیٹرز نے فلپائن کے اْن حکام پر سفری پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی تھی جو فلپائن کی سماجی کارکن اور سینیٹر لیلا دی لیما کی غیر قانونی حراست کے ذمہ دار ہیں۔

سینیٹر لیلا نے انسداد منشیات آپریشن کے دوران قتل عام پر صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سینیٹر لیلا پر منشیات فروشی کا الزام عائد کرکے پابند سلاسل کردیا گیا تھا۔ سینیٹر لیلا صدر روڈریگو دوتیرتے اور ان کی حکومت کی سخت ناقد رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں فان فون نامی سمندری طوفان نے 28افراد کی جان لے لی

امریکا کی جانب سے اپنے سینیٹرز پر لگائی گئی فلپائن کی پابندیوں پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ، رواں برس فلپائن کی امریکی شہریوں کیلئے 30 دن تک ویزے کے بغیر داخلے کی پالیسی سے فائدہ اْٹھاتے ہوئے 7 لاکھ 92 ہزار امریکی شہری فلپائن کے دورے پر آئے تھے۔

Related Posts