میٹرک پاس مالی پنجاب ہائوسنگ اتھارٹی میں ڈائریکٹر تعینات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PHA Director Javed Hamid turns out to be matric-pass
PHA Director Javed Hamid turns out to be matric-pass

لاہور: پی ایچ اے لاہور میں میرٹ اور قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں،میٹرک پاس شخص ڈیڑھ برس سے بطور ڈائریکٹر پی ایچ اے لاہور تعینات ہے جبکہ اس شخص کے ماتحت 26 ایم ایس سی پاس اور 40 بی اے پاس افراد کام کر رہے ہیں۔

ذارئع کا کہنا ہے کہ میٹرک پاس جاوید حامد ڈیلی ویجز پر مالی بھرتی ہواتھاجبکہ سفارشی بنیادوں پر گریڈ 19 پر تعینات ہے، محکمہ ہاؤسنگ نے حامد جاوید کی ترقی کو غیر قانونی قرار دے کر فوری کارروائی کا حکم دیا ہے اور ڈی جی پنجاب ہائوسنگ اتھارٹی اور دیگر حکام کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں اس لیئے فائل کو ہی دبا لیا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے میٹرک پاس اکبر ایوب کو وزارت تعلیم کا قلمدان سونپ دیا

میٹرک پاس جاوید حامد کے معاملے پر ڈی جی مظفر سیال کا کہنا تھا کہ جاوید حامد کو غیر قانونی ترقی دی گئی جوغلط ہے۔ وائس چیئرمین حافظ ذیشان کاکہنا ہے کہ جاوید حامد کی ن لیگی دور میں بھرتی ہوئی پھر ترقیاں دے دی گئی تھیں۔

Related Posts