پٹرولیم ڈیلرز نے احتجاجاً پٹرول پمپ بند کرنے کا عندیہ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پٹرولیم ڈیلرز نے احتجاجاً پٹرول پمپ بند کرنے کا عندیہ دے دیا
پٹرولیم ڈیلرز نے احتجاجاً پٹرول پمپ بند کرنے کا عندیہ دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:موجودہ حکومت کے دور میں عوام کے ساتھ ساتھ درمیانے طبقے کے تاجر بھی رل گئے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عوام کے ساتھ ساتھ پٹرول پمپ مالکان بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

 پٹرول و ڈیزل کے ڈیلرز کے کمیشن میں  3برس سے کوئی بھی اضافہ نہیں ہوا جبکہ تین برس میں  12سے زائد مرتبہ قیمتوں میں اضافہ ہو ا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے جہاں ملک بھر کی عوام پریشان ہے، وہیں پر پٹرول پمپ مالکان اپنے مقررہ فی لیٹر کمیشن پر کام کرنے سے قاصر ہیں۔

کیوں کہ بجلی کے نرخ بڑھ چکے ہیں، ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے، دیگر بھی ضروریات کی چیزیں بھی مہنگی ہو چکی ہیں، تین برس میں مسلسل پڑولیم مصنوعات میں اضافے کے باوجود ملازمین کی تنخواہوں سمیت ہرچیز کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے ملک بھر کے ڈیلرز کا مطالبہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان، مشیر خزانہ پاکستان شوکت ترین اور وزیرانرجی و پٹرولیم حماد اظہر کو اپنا مطالبہ پیش کیا ہے کہ پڑول پمپ کے مالکان کے کمیشن میں فی الفور اضافہ کیا جائے، بصورت دیگر 5نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپ مالکان ہڑتال پر چلیں جائیں گے جس کے بعد میرے بس میں نہیں ہو گا۔

سینئر رہنما پاکستان پٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن طارق خان تنولی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  میں  اضافت پروزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے ٹیکسز میں کمی لا کر قیمتوں کو کم کریں تاکہ عوام سستے داموں پٹرولیم مصنوعات خرید سکیں۔

اور پٹرول پمپ مالکان جو کم کمیشن کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں انہیں بھی سبسڈی کے طور پر بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس، اور ایڈوانس ٹیکس معاف کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ڈیلرز کمیشن میں اضافے کا مطالبہ

طارق خان تنولی کا مذید کہنا تھا کہ حکومت کمیشن کے حوالے سے جامع پالیسی بنائے، پٹرول اور ڈیزل میں فی لیٹر کمیشن 7روپے فی لیٹر کیا جائے، لیکن یہ عوام پر بوجھ بڑھانے کے بجائے حکومت اپنے ٹیکسز کی مد میں کمی لا کر دے، تاکہ عوام کو کسی بھی مذید پریشانی میں مبتلا نہ کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں ڈیلرز پریشان ہیں اور احتجاج کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

Related Posts