کراچی میں ہڑتال، پیٹرول پمپ بھی بند، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Petrol pumps also closed in Karachi due to strike

کراچی : لاہور واقعہ کے خلاف مفتی منیب الرحمان کی کال پر ملک گیر ہڑتال کے دوران سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں سمیت کراچی میں بھی پیٹرول پمپ بند کر وادئیے گئے ۔

انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے شہرکے اکثر پیٹرول پمپ بند کروانے کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر جبکہ پیٹرول پمپ بند ہونے سے شہریوں کوذاتی گاڑیاں چلانےمیں بھی دشواری کا سامنا ہے۔

ہزاروں شہری حالت روزہ میں میلوں دور تک پیدل موٹر سائیکل کھینچتے نظر آئے،شہر کے مرکزی کاروباری مراکز دوپہر تک بند تھے ، ان میں جوڑیا بازار ، بولٹن مارکیٹ،ایمپریس مارکیٹ ،ریگل چوک ،الیکٹرونکس مار کیٹ ،موبائل مارکیٹ، زیب النساء مارکیٹ، کھارادر ،لیاری، لی مارکیٹ ، ٹمبر مارکیٹ، لیاقت آباد مارکیٹ،ناظم آباد حیدری مارکیٹ، نیو کراچی لال مارکیٹ ، کالی مارکیٹ،لانڈھی ، کورنگی ، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن ، بنارس چوک مارکیٹ، ملیر لیاقت مارکیٹ،قائد آباد ( لانڈھی) سمیت شہر کے چھوٹے بڑے کاروباری مرکز بند پڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں پہیہ جام ہڑتال، کاروبار، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بند، سیکورٹی ہائی الرٹ

ٹرانسپورٹ کی شدید کمی کے باعث شہری دفاتر اور کارخانوں تک نہیں پہنچ سکے ، کئی کارکانوں کا کام بند کرنا پڑ اہے جبکہ بعض میں حاضری کم ہونے کے باعث جزوی کام جاری ہے ،پیٹرول پمپ بند ہونے کے باعث ڈیزل گاڑیوں کی بھی بڑی تعداد سڑکوں پرکھڑی ہے۔

لوگ ضروری کام کی غرض سے جانے کے لیے پیٹرول کے حصول کی خاطر اپنی گاڑیاں سڑک کے کناروں پر پارک کر کے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

Related Posts