فواد چوہدری کیخلاف نااہلی کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اگنی 3 ناکامی: بھارت عوام کو دفاعی طاقت کی جھوٹی کہانیاں نہ سنائے۔ فواد چوہدری
اگنی 3 ناکامی: بھارت عوام کو دفاعی طاقت کی جھوٹی کہانیاں نہ سنائے۔ فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : برطانوی ایجنسی سے تصفیے کے بعد واپس ملنے والی رقم پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیانات پر نااہلی کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق درخواست سماجی کارکن محمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ فواد چودھری نے تصفیے کے بعد ملنے والی رقم پر غلط بیان بازی کی ہے۔

مزید پڑھیں :برطانیہ سے 19 کروڑ پاؤنڈ کی رقم پاکستان منتقل

درخواست میں وزیر اعظم عمران خان، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر، وزیر ریلوے شیخ رشید، سیکرٹری وزارت خارجہ، چیئرمین نیب اورلندن میں پاکستا نی سفیر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست گزار کے مطابق غلط بیان بازی اور جھوٹ بولنے والا قومی اسمبلی کا رکن نہیں رہ سکتا لہذا آرٹیکل 63 ون جی کے تحت وفاقی وزیر کو نااہل قراردیا جائے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ جب تک درخواست کا فیصلہ نہیں آتا تب تک فواد چوھدری کی رکنیت معطل کرکیسرکاری عہدہ استعمال کرنے سے روکا جائے۔

Related Posts