لاہور قلندرز کے ہاتھوں پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے ہرادیا ہے۔

لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کے پہلے مقابلے میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں صرف 3 وکٹیں گنوا کر241 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 45 گیندوں پر 75، فخر زمان نے 41 گیندوں پر 96 جب کہ سیم بلنگز نے 23 گیندوں پر 47 رنز بٹورے۔

جواب میں مقررہ 20 اوورز میں پشاور زلمی 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز ہی بناسکی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 5 وکٹیں بٹوریں۔

قلندرز پلیئنگ الیون

لاہور قلندرز میں شاہین شاہ آفریدی ، فخر زمان، حارث رؤف، سیم بلنگز، عبداللہ شفیق، طاہر بیگ، حسین طلعت، راشد خان، سکندر راضا، ڈیوڈ ویزے اور زمان خان شامل تھے۔

زلمی الیون

لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں پشاور زلمی نے 3 تبدیلیاں کیں۔ ٹیم میں بابر اعظم ، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، بھانوکا راجا پاکسے، روومن پاول، جمی نیشم، سلمان ارشد، ارشد اقبال، وہاب ریاض اور سعد مسعود شامل تھے۔

Related Posts