پاکستانی فلم ایکٹریس مہوش حیات نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ وقت کے لیے سیاست کو ایک طرف رکھ دیں، پرویز مشرف ملک کے صدر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے بہت مشکل وقتوں میں پاکستان کی قیادت کی، آپ چاہے انہیں پسند کریں یا ناپسند۔
اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ پرویز مشرف کے مؤقف کو سنا جائے، چاہے آپ ان سے نفرت ہی کیوں نہ کرتے ہوں۔ہمیں انسانیت کے ناطے اتنی عزت و احترام انہیں دینا چاہئے۔
مہوش حیات نے پرویز مشرف سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون بھی کسی شخص کو اُس وقت تک مجرم تسلیم نہیں کرتا جب تک اس پر جرم ثابت نہ ہوجائے۔ ایسے لوگوں کے لیے ”معصوم“ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔
Let’s put politics aside for one moment. This man was our President & guided us through some every difficult times. Like him or loathe him, he deserves the opportunity to be heard. At least we can grant him that dignity.After all does the law not say”Innocent till proven guilty”? pic.twitter.com/ys2Sbyph64
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 4, 2019
یاد رہے کہ اس سے قبل تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بھائی کے ساتھ آواز کا جادو جگا کر مداحوں کو حیران کردیا۔
پاکستان میں لڑکیوں کے حقوق کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ نے21 نومبر کو اپنے بھائی ذیشان حیات کے ساتھ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اور انسٹا گرام پر شیئر کی۔
مزید پڑھیں: مہوش حیات کی اپنے بھائی کیساتھ گانے کی ویڈیو وائرل