کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے بلوچستان کو نظراندازکرنے سے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں میں اضافے کیساتھ نوجوانوں میں احساس محرومی،ردعمل اورنفرت پیدا ہورہی ہے نوجوانوں کو پہاڑوں پر بجھوانے کے بجائے ان سے مذاکرات کرکے روزگار تعلیم وکاروبار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی،پی ایم ایل اورپی پی سے عوام مایوس ہوگئے ہیں مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے عوام سرداروں نوابوں کی غلامی کے بجائے اللہ سے تعلق بڑھائیں ووٹ لیکر کامیابی کے بعد عوام کو نظراندازومایوس کرنا حکمرانوں منتخب نمائندو ں کا شیوہ بن گیاہے۔
بلوچستان کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کیلئے میگاپراجیکٹس شروع کرکے بہترروزگارمعیاری تعلیم کی سہولیات اورعلاج،کاروبار،تجارت کے مواقع فراہم کیے جائیں۔جماعت اسلامی لٹیروں کاراستہ روک کر عوام کا استحصا ل کرنے والوں کوناکام بناکر عوام کو کامیاب بنائیگی۔
جماعت اسلامی کے دیانتدار،دین دار، نمائندوں پر اعتماد کرکے مسائل کوحل کرنے کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔ جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں کو مبارک باد پیش کرتاہوں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ اللہ یار گھوٹ حاجی خان کھوسہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہیں بدقسمتی یہاں حکومتیں وچہرے بدل جاتے ہیں لیکن سسٹم وہی ناکارہ ناکام،امریکی اور نااہل لوگوں کا چل رہا ہوتاہے جس کی وجہ سے عوام کے مسائل میں روزبروزاضافہ ہوجاتاہے۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کی رمضان شوگر مل کیس میں بریت کی درخواست