کٹھ پتلی خوفزدہ ہے،حساب لینے اسلام آباد جا رہا ہوں، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نانا اور والدہ کے قتل کے بعد مجھے کم عمری میں سیاست میں آنا پڑا، بلاول بھٹو
نانا اور والدہ کے قتل کے بعد مجھے کم عمری میں سیاست میں آنا پڑا، بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خانیوال: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی خوفزدہ ہے ڈرپوک ہے، عوام کی طاقت دیکھ کر اس کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، اس منافق اور جھوٹے کو بھگائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم عوام کیلئے میدان میں آئے ہیں، مہنگائی کے خلاف، غربت اور بیروزگاری کے خلاف، سلیکٹڈ اور ناجائز وزیراعظم کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں،لودھراں اور ملتان کی طرح شاندار استقبال کرنے پر خانیوال کے عوام کا شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اب اپنی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ہمارے قافلے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس کٹھ پتلی نے سمجھا کیا تھا کہ نیب کے ذریعے عوام کو خوفزدہ کرے گا اور انہیں کوئی چیلنج نہیں کرے گا لیکن پیپلزپارٹی کے جیالے کل بھی میدان میں تھے آج بھی میدان میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی خوفزدہ ہے ڈرپوک ہے، عوام کی طاقت دیکھ کر اس کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور چیخیں نکل رہی ہیں۔ وہ کہتا تھا کہ دنیا میں مہنگائی ہوگئی ہے میں کیا کروں لیکن جیالوں کے دو دن کی محنت سے کٹھ پتلی عوام کے سامنے جھک گیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ ہر کسی کو چور کہتا تھا تین سال کے بعد خود بڑا چور نکلا، اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے سوال کیا چینی چور کون؟ حاضرین نے جواب دیا عمران خان۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوچھا کہ پانی کھاد اور آٹے کا چور کون؟ تو حاضرین نے جواب دیا عمران خان۔ اس دوران تاریخی اور بڑے احتجاج میں چور چور عمران چور کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم اس منافق اور جھوٹے کو بھگائیں گے، یہ قوم پر عذاب بنا ہوا ہے، کسانوں کا معاشی قتل ہو رہا ہے، کبھی پانی، کبھی ٹڈی دل اور کبھی کھاد کا بحران۔ کسانوں کا معاشی قتل کرتا ہے، عمران خان کسانوں کا معاشی قاتل ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی کسانوں، مزدوروں اور محنت کشوں کی پارٹی ہے، محترمہ بینظیر بھٹو کے دور میں جب ٹڈی دل نے کسانوں پر حملہ کیا تو محترمہ نے فوری طور پر ایران سے جہاز منگوائے۔

انہوں نے کہا کہ جب آلو کی پیداوار وافر ہوئی تو محترمہ نے حکومت کو ہدایت کی کہ کسانوں سے آلو خریدے جائیں۔ میرے ہوتے ہوئے کسان بھوکا پیٹ نہیں سوئے گا۔

مزید پڑھیں: پی پی کا عوامی مارچ، اسٹیج پر کھڑی آصفہ بھٹو سے ڈرون ٹکرا گیا، اسپتال منتقل

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سابق صدر زرداری کے حکومت میں آنے سے قبل گندم، چاول اور چینی باہر سے منگوائے جاتے تھے مگر جب انہوں نے کسان سپورٹ پروگرام کے ذریعے فصلوں کی قیمت بڑھائی تو ہماری فصل ایکسپورٹ ہونے لگی۔

Related Posts