واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع (پینٹاگان) نے کہا ہے کہ امریکا میں اس وقت زیر تعلیم تقریبا 850 سعودی کیڈٹس کا جائزہ لینے پر اسے کسی خطرے سے متعلق معلومات نہیں ملیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دفاعی انٹیلی جنس اور قانون اور امن کے نفاذ کے ڈائریکٹر جیری ریڈ نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ ہم یہ کہنے کی گنجائش رکھتے ہیں کہ ایسی کوئی معلومات نہیں پائی جاتیں جو کسی بھی جلد خطرے کے بارے میں انکشاف کریں۔
اس جائزے کا نتیجہ امریکی عسکری اتھارٹیز کو اس بات کا موقع دے گا کہ وہ عملی تربیت پر عائد اْس پابندی کو اٹھا لے جس کے تحت سعودی عسکری ہوابازوں کو اڑان سے روک دیا گیا تھا۔ اب یہ ہواباز نارمل طریقے سے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کی جانب لوٹ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: متنازعہ شہریت قانون، بھارت میں احتجاج کے دوران پولیس کی غنڈہ گردی سے 3 افراد ہلاک