کراچی: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے رات دیر گئے اے آر وائی نیوز کا آپریٹنگ لائسنس منسوخ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اس سے قبل وزارت داخلہ کی جانب سے چینل کی سیکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی گئی تھی، جس سے ٹی وی کی مستقل بندش کی راہ ہموار ہوگئی تھی۔
قبل ازیں وزارت داخلہ نے بھی ایک نوٹیفیکیشن میں کہا تھا کہ ایم/ایس اے آر وائی کمیونکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ (اے آر وائی نیوز) کے حق میں جاری کیا گیا این او سی ایجنسیوں کی جانب سے منفی اطلاعات کی بنیاد پر فوری طور پر اور اگلے احکامات تک منسوخ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پیمرا کی جانب سے یہ فیصلہ اپنے 172 ویں اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت دوبارہ تعینات ہونے والے چیئرمین سلیم بیگ نے کی۔
ریگولیٹری اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم بیگ نے تین دیگر اراکین کی موجودگی میں اجلاس کی صدارت کی، جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین اور سیکریٹری داخلہ سمیت چار اراکین ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔
اے آر وائی کا این او سی منسوخ کرنے پر کراچی پریس کلب کا اظہار مذمت