اسٹاک ایکسچینج حملے کی غیر ذمہ دارانہ کوریج، پیمرا نے میڈیا کو نوٹسز جاری کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک ایکسچینج حملے کی غیر ذمہ دارانہ کوریج، پیمرا نے میڈیا چینلز کو نوٹس جاری کردئیے
اسٹاک ایکسچینج حملے کی غیر ذمہ دارانہ کوریج، پیمرا نے میڈیا چینلز کو نوٹس جاری کردئیے

کراچی اسٹاک ایکسچینج پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کی غیر ذمہ دارانہ کوریج پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے میڈیا چینلز کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی پابندی کے باوجود اسٹاک ایکسچینج حملے کی فوٹیج میں لاشیں، اسلحہ اور فائرنگ دکھائی گئی جس پر پیمرا نے متعدد ٹی وی چینلز کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کیے۔

الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متعدد ٹی وی چینلز کو غیر ذمہ دارانہ کوریج، فائرنگ، لاشیں اور اسلحے کی فوٹیج جاری کرنے پر نوٹسز جاری کیے گئے۔

ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ضابطۂ اخلاق 2015ء کی خلاف ورزی پر 7 روز کے اندر اندر تحریری جواب دیں، بصورتِ دیگر پیمرا قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے جن میں لائسنس کی معطلی بھی شامل ہے۔ 

Related Posts