پیمرا نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹس، اعظم سواتی کا 1 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور
اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹس، اعظم سواتی کا 1 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد:پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی تقریر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی کی تقریر نشر کی گئی تو ذمہ دار ٹی وی چینل کا لائسنس منسوخ کردیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف صحافی و تجزیہ نگار شمع جونیجو نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پیکا 2016 کی دفعہ 20 کے تحت حراست میں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی ایک بار پھر گرفتار

ٹوئٹر پیغام میں شمع جونیجو نے کہا کہ پیمرا نے تمام تر ٹی وی چینلز کو بھی اعظم سواتی کی تقریر نشر کرنے سے روک دیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا ہے۔

سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے گھر سے گرفتار کیا۔ پی ٹی آئی سینیٹر کے بیٹے عثمان سواتی نے گرفتاری کی تصدیق کردی۔گرفتاری متنازعہ ٹویٹس کے باعث ہوئی۔

بعض میڈیا  رپورٹس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی 3 رکنی ٹیم نے اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔ اداروں کے خلاف متنازعہ ٹویٹس پر پی ٹی آئی سینیٹر پر نیا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Related Posts