لاہور میں پی ڈی ایم جلسے کا میوزک آرگنائزر ڈی جے بٹ گرفتار

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

لاہور : پولیس نے پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے جلسے سے قبل ساؤنڈ سسٹم وینڈر ڈی جے بٹ کو گرفتار کرلیا،پولیس ذرائع نے ڈی جے بٹ کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے جلسے سے قبل کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرڈی جے بٹ کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور انتظامیہ نے پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے جلسے مقام پر پانی چھوڑ دیا تھا جبکہ لاہور میں 55 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی لگادیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی جے بٹ نے پاکستان تحریک انصاف کےتاریخی دھرنے کے دوران اپنے میوزک سسٹم اور ترانوں سے شہریوں کا خون گرمانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ڈی جے بٹ اب اپوزیشن کے جلسوں میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کررہے ہیں تاہم مینار پاکستان پر جلسے سے پہلے شہر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:درندگی کی انتہاء ہوگئی، بھائی نے بہن کو زیادتی کے بعد جلا کر مار ڈالا

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت جلسہ روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ملتان میں بھی حکومت نے جلسہ روکنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا تھا اور اب لاہور جلسے سے پہلے بھی رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔

اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت ریاستی مشینری استعمال کرکے ہماری آواز دبانے کی کوشش میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

Related Posts