اپوزیشن کاعدم اعتماد پر اتفاق، آصف زرداری، فضل الرحمٰن اور شہبازشریف آج پریس کانفرنس کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM, PPP reach consensus on no-trust motion against PM Imran

اسلام آباد :صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت اپوزیشن کی اعلیٰ قیادت میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتفاق رائے ہو گیا،اپوزیشن رہنماءکچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کرینگے۔

اپوزیشن قیادت کے اجلاس میں مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف اور پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد اکرم درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائے گا اور جلد تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر گیلانی کاکہنا ہے کہ قانونی ماہرین اپنا کام کر رہے ہیں۔ن لیگ کے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ملاقات میں آصف علی زرداری نے اپوزیشن قیادت کو پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے آخری مرحلے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

مزید پڑھیں:حکومتی ارکان کی مدد کے بغیر کیا اپوزیشن پنجاب اور وفاق میں حکومت گراسکتی ہے؟

ذرائع کے مطابق شہباز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتفاق کرلیا ہے،اپوزیشن رہنماءکچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کرینگے۔

Related Posts