پی ڈی ایم کی سیاست دفن،الٹی گنتی شروع ہوگئی،شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی، شیخ رشید
آج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی، شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج 24 نومبر سے عمران خان کی وکٹری ڈیز شروع ہیں اور ملک قبل از وقت الیکشن کی طرف جائے گا۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج کا فیصلہ ہے کہ وہ سیاست سے دور رہے گی، نئے تعینات ہونے والے ذمہ داران کو مبارکباد دیتا ہوں۔

شیخ رشیدکا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی سیاست دفن،الٹی گنتی شروع،ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہوں گے، کل 3 بجے لال حویلی پریس کانفرنس کروں گا۔

دوسری جانب واضح رہے کہ صدر مملکت نے جنرل عاصم منیر کی بطورِ سپہ سالار جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطورِ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عاصم منیر کی بطورِ سپہ سالار اور ساحر شمشاد کی بطورِ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف تقرری کے حوالے سے سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس طرح جنرل عاصم منیر ملک کے 17 ویں آرمی چیف ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کچھ دیر بعد صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے، اسی دوران آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا سکیورٹی پروٹوکول ایوان صدر پہنچنا شروع ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، ملکی سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

واضح رہے کہ قبل ازیں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts