کراچی میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں مکمل، سیکورٹی پر 4 ہزار 800 پولیس اہلکار تعینات

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں مکمل، سیکورٹی پر 4 ہزار 800 پولیس اہلکار تعینات

کراچی میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، سندھ حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں کی سیکورٹی کیلئے 4 ہزار 800سے زائد پولیس اہلکاروں اور افسران کو تعینات کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن کے پی ڈی ایم جلسے کی میزبانی آج پیپلز پارٹی کرے گی۔ مزارِ قائد کے عقب میں باغِ جناح میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، مریم نواز اور دیگر سیاسی قائدین جلسے سے خطاب کرکے شرکائے جلسہ کا لہو گرمائیں گے۔بیساکھیوں پر کھڑی ہوئی حکومت کا تختہ الٹنے میں جلسہ اہم اقدام ثابت ہوگا۔ 

وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے گزشتہ روز کی شام تک جلسے کی تیاریاں مکمل ہونے کا عندیہ دیا تھا، پنڈال میں شرکائے جلسہ کیلئے 50 ہزار کرسیاں موجود ہیں، جلسہ گاہ میں اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کے پرچم اور متعلقہ بینرز بھی لگائے گئے ہیں۔ جلسے کا آغاز آج شام 4 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔

جلسے کے اسٹیج پر مرکزی اسکرین کے ساتھ ساتھ 80 فٹ لمبی اور 80 فٹ ہی چوڑی ایس ایم بی اسکرین نصب ہے۔پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین میں سے نواز شریف کا ویڈیو لنک خطاب بھی متوقع ہے جبکہ آصف زرداری علالت کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے بھی جلسے کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

سندھ حکومت کی طرف سے سیکورٹی انتظامات بھی مکمل ہیں۔ کراچی پولیس کے 4 ہزار 800 سے زائد پولیس اہلکار جلسے کی حفاظت کیلئے سرگرم رہیں گے جن میں 30 سینئر پولیس افسران بھی شامل ہیں۔

سینئر پولیس افسران میں 65 ڈی ایس پیز، 870 ایس آئی پیز اور اے ایس آئی پیز جبکہ 3740 پولیس اہلکار جلسے کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اور قمر زمان کائرہ سمیت دیگر آج کراچی پہنچیں گے

Related Posts