پاکستان کرکٹ بورڈکے چیف فنانشل آفیسر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے اور بورڈ کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) بدر منظور خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں 8 سال چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) رہنے والے بدر منظور خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وہ رواں ماہ کے اختتام پر عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔

بدر محمد خان کا کہنا تھا کہ وہ جولائی 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوئے اور یہاں پانچ مختلف چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہاتاہم اب وقت آگیا ہےکہ آگے بڑھا جائے اور دیگر مواقع تلاش کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں نے صرف کمپنی کی مالی اور کمرشل ترقی میں اپنا کردار ادا نہیں کیا بلکہ اس دوران مجھے بہترین پیشہ ورانہ قابلیت کی حامل شخصیات سے ملنے اور ان کے ساتھ کام کرنے کا بھی موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار ، ٹی ٹوئنٹی کیلئے تیار

انہوں نے اپنے تمام موجودہ اور سابق ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی سی بی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ بدر ایم خان پی سی بی کی اعلیٰ منیجمنٹ کا اہم حصہ تھے۔

احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی کی طرف سےبدر ایم خان کی کی خدمات پر مشکور ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس آسامی کے لیے ریکروٹمنٹ کا عمل جلد شروع کردے گا۔