وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں اور اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pm imran khan foreign visit
Pm imran khan foreign visit

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں جس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ستمبر 2018 سے اب تک 22 غیرملکی سرکاری دورے کیے،غیر ملکی دوروں پر 11 کروڑ 95 لاکھ کا خرچہ آیا۔

وزارت خارجہ نے بتایاکہ 22 دوروں پر وزیراعظم کے ہمراہ 440 افراد گئے،20 سرکاری دوروں کے دوران حکومتی طیارہ استعمال ہوا،ایک دورہ کمرشل اور ایک چارٹرڈ پرواز کے ذریعے کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ سعودی عرب میں سزائے موت کے 27 پاکستانی قیدی ہیں، 2 پاکستانیوں کو 2018 میں منشیات کیس میں پھانسی دے دی گئی ہے ،2019 میں 20 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں پھانسی دی گئی۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ 20 میں سے 17 پر منشیات، 2 افراد پر قتل اور ایک پر زنا کا الزام تھا، شک کی بنیاد پر پھانسی دیئے گئے قیدیوں کی تعداد کا تعین کرنا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جب تک شرعی دلیل سے ثابت نہ ہو جائے ملزم سے مجرم والا سلوک جائز نہیں، اسلامی نظریاتی کونسل

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بتایاکہ ن لیگ کے دور میں 39ارب روپے ماہانہ بجلی کا گردشی خسارہ بڑھ رہا تھا ،موجودہ حکومت نے پچھلے سال پہلے 22ارب روپے پر خسارہ لائی۔

اب 10 سے 12ارب روپے تک کم کرچکے ہیں،رواں سال کے آخر تک بجلی کا گردشی خسارہ صفر کردیں گے،گردشی قرضے زیرو کرکے بانڈز آفر کردیں گے ،ملک بھر کے 8882فیڈرز لوڈشیڈنگ فری کرچکے ہیں ،بیس فیصد کو بھی لوڈشیڈنگ فری کرنے میں لگے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سات ہزار بجلی چور پکڑ کر خسارہ کم کرسکے ہیں،جس بھی تقسیم کار کمپنی میں کوئی حادثے کا شکار ہوگا اسے خودکار نظام کے ذریعے معاوضہ دینے پر کام کررہے ہیں،ارکان پارلیمنٹ کے ٹرانسفارمر ٹھیک کرانے کے فنڈز ختم کردیئے ہیں، تین سو یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کو 226ارب روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔

Related Posts