ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا معاملہ، عدالت نے سماعت 28جنوری تک ملتوی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

farooq sattar court
farooq sattar court

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: انسدادہشتگردی عدالت میں سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کا معاملہ، عدالت نے سماعت 28جنوری تک ملتوی کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر فاروق ستار کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کیس کی سماعت ہوئی جہاں ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر کی جانب سے گواہ پیش نہ کرنے پر عدالت نے متعلقہ ایس ایس پی کو خط لکھ دیاجس میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت گواہوں کو عدالت میں پیش کرنے کا پابند بنایا جائے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔

ڈاکٹر فاروق ستار کے وکیل کا کہنا ہے کہ اس کیس کو جان بوجھ کا طول دیا جارہا،اس کیس میں تاخیری حربے استعمال کرکہ کیس نہیں چلایا جارہا فاروق ستار کو بے بنیاد الزامات کے تحت کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مطالبات پر عمل درآمد تک وزارت واپس نہیں لے سکتے، خالد مقبول صدیقی

کیس میں فاروق ستار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے کیس میں فاروق ستار کی ضمانت میں توثیق کی جا چکی ہے،پاکستان کوارٹر کے مکینوں کے بیدخلی کے خلاف مظاہرے میں فاروق ستار نے شرکت کی تھی ۔

فاروق ستار کے خلاف تھانہ سولجربازار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،فاروق ستار کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Related Posts