راولپنڈی: چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہاہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے ، اگر کسی کو ا عتراض ہے تو آگاہ کریں، بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہی ہوں گے،انگلینڈ 2021 اور آسٹریلیا 2022 میں آئےگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےانہوں نےکہا کہ بنگلہ دیش سے بات چل رہی ہے اگلے ماہ ایم سی سی آرہی ہے،انگلینڈ اور آسٹریلیا کے حکام اگلے ماہ پاکستان آئیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہم کہتے ہیں پاکستان محفوظ ہے اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ آگاہ کریں،ہم کیوں کسی کے پاس جائیں کہنے کے لیے؟۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کے ساتھ ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہی ہوں گے ، کوئٹہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ 2021 اور آسٹریلیا 2022 میں آئےگا ، بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کو چاہیے کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا کام ملک کو چلانا ہے وہ کسی ٹیم کو کیوں دعوت دیں۔
یہ بھی پڑھیں:اب ٹیموں کو پاکستان آ کر نہ کھیلنے کی وجہ بتانا ہو گی، چیئر مین پی سی بی