لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو نیوزی لینڈ کے 26 دسمبر سے شروع ہونے والے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
ایک بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ سے مشاورت کے بعد دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں (ODI) کے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔
نئے شیڈول کے مطابق دو میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جو کہ ابتدائی طور پر 27 دسمبر سے شروع ہونا تھا، اب 26 دسمبر کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے گا۔
دریں اثناء تین ون ڈے 10، 12 اور 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا شیڈول:
پہلا ٹیسٹ،26سے 30 دسمبر نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ، 3سے 7 جنوری ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پہلا ون ڈے، 10 جنوری کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ون ڈے، 12 جنوری نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلا جائے گا۔
تیسرا ون ڈے، 14 جنوری نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:مراکش سے شکست، رونالڈو کے ناراض مداح نے فٹبالر پر پانی پھینک دیا
نیوزی لینڈ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر سیریز ترک کرنے کے ایک سال سے زائد عرصے کے بعد پاکستان واپس آئے گا۔ انہوں نے گزشتہ سال ستمبر میں راولپنڈی میں پہلے ون ڈے کے آغاز سے چند منٹ قبل، تقریباً دو دہائیوں میں ملک کے اپنے پہلے دورے سے اچانک دستبرداری کے بعد پاکستانی حکام کو آگاہ کیا تھا۔