پی سی بی نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچزجون میں کرانے کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینٹرل پنجاب اور ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشنز کے چیف ایگزیکٹو ز  کا تقرر کردیا گیا
سینٹرل پنجاب اور ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشنز کے چیف ایگزیکٹو ز  کا تقرر کردیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچز جون میں کروانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچزرواں سال جون میں کراچی میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی اور 6فرنچائزز کے نمائندگان نے یہ متفقہ فیصلہ جمعرات کو منعقدہ ایک ورچوئل اجلاس میں کیا۔

پی سی بی کی انتظامیہ اب ایونٹ کے بقیہ میچوں سے متعلق آپریشنل اورلاجسٹک انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد فرنچائز مالکان اور دیگر اسٹیک ہولڈرزسے رابطہ کرے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی مئی/اپریل اوراگست/ستمبرمیں بین الاقوامی مصروفیات کے باعث جون کی ونڈوکوایونٹ کے لیے سب سے موزوں قرار دیا گیا ہے۔

ایونٹ کے بقیہ 20 میچز اب قومی کرکٹ ٹیم کی 13 مئی کو زمبابوے سے واپسی اور 26 جون کو انگلینڈ روانگی کے درمیان وقت میں شیڈول کیے جائیں گے۔

Related Posts