پاکستان کا بھارت سے کورونا ویکسین منگوانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا،ترجمان دفتر خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارت سے کووڈ ویکسین منگوانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا، پاکستان کو ویکسین بھارت نہیں گاوی الائینس فراہم کرے گا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، ہاٹ لائن اور فلیگ میٹنگ کے رابطے معمول کے ہوتے رہتے ہیں، بات چیت کا مقصد ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسائل کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی مذاکرات سے راہ فرار اختیار نہیں کی، بھارت اپنی سکیورٹی ضرورت سے زائد ہتھیار خرید رہا ہے، بھارت کی طرف سے ہتھیاروں کا حصول خطے میں طاقت کے توازن کو خراب کررہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل کے لئے ممالک آپس میں رابطے میں ہیں، افغانستان مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔

پاکستان سمجھتا ہے کہ افغان فریقین آپس کے مزاکرات سے ہی مسئلے کا حل تلاش کرسکتے ہیں، اس حوالے سے امریکا کی کوششوں کو سراہتے ہیں، پاکستان ریجنل کوششوں کے ساتھ ہے، افغانستان میں سپائلرز سے بچنا ہوگا جو نہیں چاہتے کہ وہاں امن آئے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ نیپال میں کرنل ریٹائرڈ حبیب کی گمشدگی میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ سامنے آیا ہے۔ جمعرات کو دفتر خارجہ نے بتایا کہ نیپالی تحقیقات کے مطابق کرنل ریٹائرڈ حبیب زاہد کو لاپتہ کرنے میں بھارتی باشندے ملوث ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت سے بار بار رابطہ کرنے پر بھی کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ حبیب زاہد کا اغوا جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے کرنل ریٹائرڈ حبیب زاہد کی بازیابی کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں اہم تبدیلیاں متوقع، وزیرِ اعظم نے عثمان بزدار کو آج پھر اسلام آباد طلب کر لیا