ہم نے کوشش کی ہے کہ تینوں طرز کی کرکٹ کو برابر موقع دیں۔فیصل حسنین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم نے کوشش کی ہے کہ تینوں طرز کی کرکٹ کو برابر موقع دیں۔فیصل حسنین
ہم نے کوشش کی ہے کہ تینوں طرز کی کرکٹ کو برابر موقع دیں۔فیصل حسنین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ ہم نے کوشش کی ہے کہ تینوں طرز کی کرکٹ کو برابر موقع دیں۔ فیوچر ٹور پروگرام کو ترتیب دیتے ہوئے ورک لوڈ مینجمنٹ کو ترجیح دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نے کہا کہ پی سی بی نے سال 2023 سے 2027 تک کے لیے فیوچر ٹور پروگرام کو ترتیب دیتے ہوئے معیاری اور مسابقتی کرکٹ اور ورک لوڈ منیجمنٹ کو ترجیح دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان آئندہ 4 سال کے دوران کون کون سی ٹیموں کی میزبانی کرے گا؟

فیوچر ٹور پروگرام کے متعلق چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ کوشش کی گئی ہے کہ تینوں طرز کی کرکٹ کو برابر مواقع دئیے جائیں۔ آئی سی سی کے 12 فل ممبرز میں سے 10 ممالک کی ٹیمیں ان چار سالوں میں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس عرصہ کے دوران پاکستان کرکٹ کے مداحوں کو سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ 

فیصل حسنین نے کہا کہ مذکورہ ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔اس کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی سہ ملکی کرکٹ سیریز کو پذیرائی دینا چاہتا ہے اور اس ضمن میں آئندہ ایف ٹی پی میں 2 ٹرائی نیشن سیریز رکھی گئی ہیں۔ پہلی سیریز فروری 2024 میں کھیلی جائے گی، جہاں پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ دوسری سیریز میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان کے مدمقابل آئیں گی۔

Related Posts