کراچی، بولٹن مارکیٹ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، بولٹن مارکیٹ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
کراچی، بولٹن مارکیٹ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے جس میں قتل اور دہشت گردی سے متعلق دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں دہشت گردوں نے پولیس وین کو نشانہ بنایا جو تباہ ہوگئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 1 خاتون جاں بحق جبکہ 13 کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونیکا انکشاف

بولٹن مارکیٹ دھماکے کا مقدمہ محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے تھانے میں درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے دھماکے کیلئے موٹر سائیکل کا استعمال کیا۔ ساڑھے 4 کلو بارودی مواد موٹر سائیکل سیٹ کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق خاتون کا بیٹا اپنی ماں کو پکارتا رہا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کمرشل ای آئی ڈی کا تھا۔ دھماکے کیلئے استعمال کی گئی موٹر سائیکل کا نمبر مل گیا۔ دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو ہدف بنایا تھا۔ موٹر سائیکل کے مالک کی تلاش جاری ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل تحقیقاتی رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیاکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کیے گئے 3 دھماکوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے۔ ماضی میں کالعدم بی ایل اے اسی طرح کے بم بناتی تھی۔ 

Related Posts