’پسوڑی‘ کے بھارتی ریمیک پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کیا ردعمل سامنے آیا؟

مقبول خبریں

کالمز

"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
zia-2
غزہ: امداد کی بحالی کے نام پر گھناؤنا منصوبہ!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی وڈ اداکار کارتک آریان اور کیارا اڈوانی کی نئی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کا گانا پاکستانی گانا پسوڑی کا ری میک پسوڑی نو کو آخر کار ریلیز کردیا گیا۔

بالی وڈ کے معروف اداکار کارتک آریان اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی آنے والی فلم ’ستیہ پریم کی کتھا‘ کے لئے عالمی ریکارڈ یافتہ گلوکار علی سیٹھی کے ماسٹر پیس گانے ’پسوڑی‘ کا ری میک ریلیز کردیا گیا۔

’پسوڑی نو‘ کا ری میک بھارت کے مشہور گلوکار ارجیت سنگھ اور تلسی کمارے نے گایا اس میوزک ویڈیو کے مرکزی کردار میں کارتک اریان اور کیارا ایڈوانی شامل ہیں۔

فلم ساز نے ستیہ پریم کی کتھا کے گانے کو یوٹیوب پر ریلیز کرتے ہوئے لکھا ’عالمی ہٹ کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے فلم ستیہ پریم کی کتھا کا گانا پسوڑی نو پیش کررہے ہیں‘۔

یاد رہے کہ ’پسوڑی‘ کو علی سیٹھی اور شائے گِل نے روایتی پاپ انداز میں گایا ہے، گانے کی شاعری بھی علی سیٹھی نے فضل عباس کے ہمراہ لکھی ہے جب کہ اسے انہوں نے موسیقار ذوالفقار جبار خان المعروف زلفی کے ہمراہ کمپوز کیا ہے۔

واضح رہے کہ کارتک آریان اپنی آنے والی فلم ستیہ پریم کی کتھا کی ریلیز کیلئے تیار ہیں سمیر ودوان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 29 جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ریمیک ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، پاکستانی صارفین نے علی سیٹھی کے خوبصورت گانے کو توڑ پھوڑ کرنے پر بنانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ آئیے اُن کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:

Related Posts