پری زاد کی زبردست کامیابی، احمد علی اکبر نے مداحوں کے دل جیت لیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل پری زاد کی زبردست کامیابی، سوشل میڈیا صارفین نے ماسٹر پیس قرار دے دیا
ڈرامہ سیریل پری زاد کی زبردست کامیابی، سوشل میڈیا صارفین نے ماسٹر پیس قرار دے دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار احمد علی اکبر کی جاندار اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پری زاد کی کہانی منفرد اور مرکزی کردار قابلِ تعریف نظر آتا ہے۔

ڈرامہ سیریل پری زاد نے اپنی ہر قسط کے ساتھ مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا اور خاص طور پر احمد علی اکبر کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا جبکہ گزشتہ شب پری زاد کی تازہ ترین قسط نشر کی گئی۔

گزشتہ شب نشر کی جانے والی قسط میں مرکزی کردار کی کارکردگی اور کہانی کی خوبصورتی پر سوشل میڈیا صارفین کا ردِ عمل قابلِ قدر رہا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ احمد علی اکبر کی اداکاری بے مثال ہے۔ 

شہزاد کشمیری نے ڈرامہ سیریل پری زاد کی ہدایات دی ہیں جس کی کاسٹ میں احمد علی اکبر کے علاوہ کرن تعبیر، اُشنا شاہ، تانیہ حسین، عروہ حسین، نعمان اعجاز، یمنیٰ زیدی، صبور علی اور مشعل خان شامل ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈرامہ سیریل پری زاد میں احمد علی اکبر کی اداکاری بے حد سراہی گئی تاہم ڈرامہ نگار ہاشم ندیم کا کہنا تھا  کہ ہمارے ڈرامے میں مرکزی کردار کیلئے احمد علی اکبر پہلا انتخاب نہیں تھے۔

 ڈرامہ سیریل پری زاد ہر منگل کے روز ہم ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے جس میں صفِ اول کے بہت سے فنکار اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں ہاشم ندیم نے احمد علی اکبر کے مرکزی کردار کیلئے پہلا انتخاب نہ ہونے کا انکشاف کیا۔

مزید پڑھیں: پری زاد، مرکزی کردارکیلئے احمد علی اکبر پہلا انتخاب نہیں تھے۔ڈرامہ نگار

Related Posts