کیلی فورنیا: آسکرایوارڈ میں جنوبی کوریا کی فلم ’پیراسائٹ‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیاجبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’جوکر ‘کے اداکار جوا کوائین فیونکس کے نام رہا۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ڈولبی تھيٹر میں 92 ویں آسکرز ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی ، اس سال جنوبی کوریا کی فلم پیرا سائٹ کو4 ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں بہترین فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین اسکرین پلے اور بہترین غیر ملکی زبان کی فلم شامل ہیں۔
تاریخ میں پہلی بار انگریزی کے علاوہ کسی دوسری زبان کی فلم ’پیراسائٹ‘ کو بہترین فلم قرار دیا گیا ، ‘پیراسائٹ طنز و مزاح سے بھرپور فلم ہے جس کی کہانی دولت مند خاندان میں ملازمت حاصل کرنے والے غریب خاندان پر مبنی ہے۔
آسکر ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’جوکر ‘کے اداکارجوا کوائین فیونکس کے نام رہا،جوا کوائین فیونکس کی فلم ‘جوکرکی کہانی ایک اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے۔
رینی زیلویگر نے فلم ’جوڈی‘ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈاپنے نام کیا، اس فلم میں انہوں نے جوڈی گارلینڈ نامی خاتون کا کردار نبھایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مدعی کا فلم ”لیجنڈ آف مولا جٹ“ کے خلاف تمام مقدمات سے دستبرداری کا اعلان