خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیراگون اسکینڈل کی سماعت آ ج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیراگون اسکینڈل کی سماعت آ ج ہوگی
خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیراگون اسکینڈل کی سماعت آ ج ہوگی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت آج لاہور کی عدالت میں ہوگی۔

احتساب عدالت لاہور میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کے لیے سعد رفیق اور سلمان رفیق کو پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وفاقی وزراء میں اختلاف

معزز جج جواد الحسن پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت کریں گے اور استغاثہ و وکیل صفائی اپنے اپنے دلائل پیش کریں گے جبکہ خواجہ برادران کی پیشی کے موقعے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   لاہور کی احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

 لاہور کی احتساب عدالت میں 24 اکتوبر کو پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی ،نیب نے خواجہ برادران کو عدالت میں پیش کیا۔خواجہ برادران کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ پیراگون سوسائٹی پرائیویٹ ہے اس لیے نیب تحقیقات نہیں کر سکتا۔

خواجہ برادران کے وکیل نے کہا کہ نیب نے غیر قانونی طور پر تحقیقات کیں اور ریفرنس دائر کیا۔خواجہ برادران کے وکیل نے عدالت سے فرد جرم واپس لینے اور ملزمان کی رہائی کی استدعا کی۔

مزید پڑھیں:پیراگون ہاؤسنگ کیس: خواجہ برادران کی بریت کی درخواستیں مسترد، ریمانڈ میں توسیع

Related Posts