پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ پہلی خاتون آرکیٹکٹ پروفیسر یا سمین لاری کو برطانوی شاہ چارلس سے منسوب پہلا کنگز رائل گو لڈ میڈل دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاسمین لاری کو بے گھر افراد کے لیے خود سے تعمیر آلودگی (کاربن) سے پاک مکانات تعمیر کرنے کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
یہ تعمیرات میں خدمات پر دنیا کا اعلیٰ ترین عزاز ہے جو رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکس کی جانب سے دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
فلم فیئر ایوارڈز کی پروقار تقریب، اعزاز حاصل کرنے والے فنکاروں کی مکمل فہرست
یا سمین لاری کے لیے اس اعزاز کی شاہ چارلس نے ذاتی طور پر منظوری دی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے پروفیسر یاسمین لاری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک میں تعمیرات اور انسانیت کے لئے کاموں میں نا قابل فراموش اثرات مرتب کئے ہیں۔
2000ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے قابل دسترس ماحول دوست عمارتوں کی تعمیرپر توجہ مرکوز کرلی تھی۔