پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو سر کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے، وہ اب دنیا کی 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے 12 کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن چکی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نائلہ کیانی نے یہ مہم شام کے وقت شروع کی اور شدید برفباری اور منفی درجہ حرارت جیسی سخت موسمی صورتحال کا سامنا کرتے ہوئے رات بھر کی مسلسل جدوجہد سے چوٹی سر کی۔
اب وہ ان دنیا کی 14 “ایٹ تھاؤزنڈرز” کو سر کرنے والی دنیا کی 20 سے بھی کم خواتین کی فہرست میں شامل ہونے کے قریب ہیں۔
مہم کے دوران جاری کردہ ایک بیان میں نائلہ کیانی نے کہاکہ “یہ کامیابی صرف میری نہیں بلکہ پاکستان اور دنیا بھر کی ہر لڑکی اور عورت کے لیے ایک پیغام ہے کہ تم اپنی سوچ سے کہیں زیادہ مضبوط ہو۔”
اس مہم کو بلقیس اور عبدالرزاق داؤد کی سرپرستی میں قائم بارڈ فاؤنڈیشن کی معاونت حاصل تھی، جو پاکستانی ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنے کا ایک نجی اقدام ہے۔
عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ “نائلہ نے جو حاصل کیا ہے وہ تاریخی ہے، ان کا جذبہ اور مقصد ان ہی اقدار کی عکاسی کرتا ہے جنہیں ہم فروغ دینا چاہتے ہیں۔”
نائلہ کیانی نہ صرف ایک کوہ پیما ہیں بلکہ وہ ایرو اسپیس انجینئر، بینکر، باکسر، دو بچوں کی ماں اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس اسٹارٹ اپ کی شریک بانی بھی ہیں۔
HISTORIC MOMENT FOR PAKISTAN!
Naila Kiani has successfully summited Kanchenjunga (8,586m)—becoming the first Pakistani woman to scale 12 of the world’s 14 peaks above 8,000 meters!#NailaKiani #BARDFoundation #GreenTourism #12Down2ToGo #Pakistan #8000ers #Mountaineering pic.twitter.com/6jexQouQOa
— Zeeshan Qayyum ☄️ (@XeeshanQayyum) May 23, 2025
انہیں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے اور وہ کئی بلند مقامات پر ماحولیاتی صفائی اور انسانی ہمدردی کی مہمات کی قیادت کر چکی ہیں۔
الپائن کلب آف پاکستان کے سرپرست میجر جنرل عرفان ارشد اور صدر ابو ظفر صادق نے نائلہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “وہ ہر پاکستانی، خاص طور پر خواتین کے لیے کھیلوں میں روشنی کا مینار ہیں۔”
الپائن کلب کے سیکریٹری کرار حیدری نے کہا کہ “یہ صرف ایک چوٹی کی فتح نہیں، بلکہ پاکستان کے لیے فخر کا عظیم لمحہ ہے۔ ہم ان کی بے مثال ہمت اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں۔”
نائلہ کیانی کا یہ کارنامہ انہیں دنیا کی تمام 14 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی بننے کے سفر میں اور قریب لے آیا ہے۔ اب تک وہ جن چوٹیوں کو سر کر چکی ہیں ۔