اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز،پاکستان کی فائزہ ناصر اور ناہین خان نے گولڈ میڈل جیت لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز،پاکستان کی فائزہ ناصر اور ناہین خان نے گولڈ میڈل جیت لیا
اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز،پاکستان کی فائزہ ناصر اور ناہین خان نے گولڈ میڈل جیت لیا

برلن: پاکستان کی فائزہ ناصر اور ناہین خان نے 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے بیڈ منٹن ویمنزڈبل یونیفائڈ کے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

میسی برلن میں کھیلے گئے بیڈمنٹن ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے ازبکستان کیخلاف 21-5 اور21-17 پوائنٹس سے، ملائیشیاء کو 21-14 اور 21-6 سے اور کرگس ریپبلک کیخلاف 21-12 اور 21-13 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

اس موقع پر فائزہ ناصر اور ناہین خان کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ ہماری محنت رنگ لائی اور اپنے ملک کیلئے گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہماری کامیابی میں ہمارے کوچز نے اہم کردار ادا کیا۔

ہم اپنی اس کامیابی کے سلسلے کو آئندہ ایونٹس میں بھی برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے لاہور سے تعلق رکھنے والی فائزہ ناصر اور ناہین خان کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل اور کوچ قمرعلی مونا کاکہنا تھا کہ دونوں پلیئرز گذشتہ دوسالوں سے ورلڈ گیمز کی تیاریوں میں مصروف رہیں۔

اس ضمن میں انہوں نے اسپیشل اولمپک پاکستان کی جانب سے کراچی اور اسلام آبادمیں لگائے گئے ٹریننگ کیمپس میں بھی بھرپور حصہ لیا۔

دریں اثناء بیڈ منٹن کے مینز یونیفائڈ ڈبل ایونٹ میں پاکستان کے نوشیوان عارف راجہ اور طلحہ آصف نے پیراگوئے کیخلاف 21-18 اور 21-12 سے اور مکاؤ سے 21-12 اور21-16 سے کامیابی حاصل کرکے سلورمیڈل جیت لیا۔

مزید پڑھیں:مینز ایمرجنگ ایشیا کپ،پاکستان شاہینز کی قیادت محمد حارث کے سپرد

ہانگ کانگ کیخلاف پاکستان کو 21-16 اور21-18 کے مارجن سے شکست کاسامناکرنا پڑا۔

Related Posts