دبئی: قومی ٹیم نے شارجہ میں افغانستان کو تاریخی شکست دیکر ایشیا کپ کے فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے، ایسے میں بوم بوم آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
افغانستان کو میچ میں شکست ہونے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی ٹوئٹ کی۔ جس میں اُنہوں نے نسیم شاہ کو شاباشی دی۔
The match should not have come this close for Pakistan, but all is well that ends well. Every individual effort comes in handy. Well done boys congrats and Nadeem Shah boom boom 💥 #PakvsAfg #AsiaCup2022
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 7, 2022
سابق کپتان نے کہا کہ ’پاکستان کیلئے میچ اتنا کلوز ہونا نہیں چاہیے تھا لیکن اختتام اچھا تو سب اچھا، ہر کھلاڑی کی انفرادی کارکردگی ٹیم کے کام آئی، ویلڈن بوائز اور مبارک۔‘
مزید پڑھیں:ایشیا کپ سپر 4:پاکستان افغانستان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا